لاہور چیمبر آف کامرس میں جشن آزادی منایاگیا

لاہور چیمبر آف کامرس میں  جشن آزادی منایاگیا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا۔

شرکا نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ یوم آزادی محض ایک جشن نہیں بلکہ یہ دن ہمیں قربانی، اتحاد اور محنت کے اس عہد کی یاد دلاتا ہے ۔ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ آزادی کی اصل روح یہ ہے کہ ہم قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ نائب صدر شاہد نذیر ، سابق صدر محمد علی میاں ، سابق نائب صدر فہیم الرحمٰن سہگل اورایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر آزادی کا خصوصی کیک کاٹا گیا اور تمام شرکانے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں