یوای ٹی کو برقی قمقموں جھنڈوں سے سجایا گیا

یوای ٹی کو برقی قمقموں  جھنڈوں سے سجایا گیا

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپس کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا نیز طلبا کی میوزک سوسائٹی کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے ۔ وائس چانسلر شاہد منیر نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چاک و چوبند گارڈز نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈینز، چیئرپرسنز، رجسٹرار، ٹریژر، کنٹرولر امتحانات، پی آر او، دیگر تعلیمی و انتظامی عملے، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں