سمال انڈسٹریز کی آزادی کیک کاٹنے کی تقریب

سمال انڈسٹریز کی آزادی  کیک کاٹنے کی تقریب

لاہور(خبر نگار)پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام پیسک ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین مہمان خصوصی تھے۔

صوبائی وزیر نے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر اور دیگر افسران و اہلکاروں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ قوم اپنا 78 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں