ریلوے پولیس لائنز میں چاق و چوبند دستے کی قومی پرچم کو سلامی

ریلوے پولیس لائنز میں چاق و  چوبند دستے کی قومی پرچم کو سلامی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ریلوے پولیس لائنز لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

مہمانِ خصوصی آئی جی پاکستان ریلویز پولیس رائے طاہرکی آمد پر بِگل بجایا گیا جس کے بعد انہوں نے پرچم کشائی کی، اسی دوران ریلویز پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔مزید برآں آئی جی نے علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی، قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں