حضرت داتا گنج بخشؒ ؒ کے عرس کا دوسرا روز، محفل سماع
لاہور(خبر نگار)حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 982 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہر بخاری نے محفل سماع کا افتتاح کیا۔
اس موقع پرمقررین نے کہا کہ سیّد ہجویر رواداری کے امین تھے ، فلاحی معاشرے کی تشکیل آپ ؒ کے افکار سے ممکن ہے ۔انہوں نے سماع اور اس کے تاریخی پس منظر اوربرصغیر میں اسلام کی ترویج وتبلیغ میں صوفیا کی خدمات کے تناظر پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوفیا کے طرزِ معاشرت کو اپنائے بغیرفلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں، انہی کی تعلیمات کے ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ وطنِ عزیز کے معروف قوال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سماع کمیٹی کے ممبران کی طرف سے صوبائی وزیرخزانہ، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اور سیکرٹری اوقاف کی دستار بند ی بھی کئی گئی۔