سبزیاں 120، پھل 200 روپے کلو تک مہنگے

سبزیاں 120، پھل 200 روپے کلو تک مہنگے

لاہور(کامرس رپورٹر)بارشوں کے باعث سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد میں فروخت، سبزیاں 120، پھل 200 روپے کلوتک مہنگے ہوگئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 2 سبزیوں کے نرخ بڑھے ،پیاز 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 100 روپے تک اور ٹماٹر 5 روپے مہنگاکرکے سرکاری قیمت 95 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 120 روپے فی کلو تک جبکہ لہسن سرکاری قیمت 270 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 380 روپے فی کلو تک ،ادرک سرکاری قیمت 500 روپے مقرر کردی گئی ـ، فروخت 620 روپے کلو تک، سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے کلو کردی گئی ، مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک ، ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے مقرر، مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 300 روپے کلو تک ، آلو کچا چھلکاسرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 85 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو تک ،سیب گاچہ سرکاری قیمت 305 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 420 کلو تک کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 220 روپے درجن مقرر، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 260 روپے فی درجن تک ،گرما سرکاری ریٹ لسٹ میں 170 روپے کلو مقرر تاہم مارکیٹ میں فروخت 220 روپے کلو تک، آڑو سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 300 روپے مقرر، مارکیٹ میں فروخت 400 روپے کلو تک، آم چونسہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 290 روپے کلو مقرر،مارکیٹ میں یہی درجہ اول آم 380روپے کلو تک، پیپتا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 400 روپے کلو مقرر اور پرچون بازاروں میں 600 روپے کلو تک ،خوبانی موٹی سرکاری ریٹ لسٹ میں 310 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 380 روپے کلو تک اورناشپاتی سرکاری ریٹ لسٹ میں 280 روپے کلو ، فروخت 350 روپے کلو تک ہونے لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں