ماڈل ٹاؤن دکان کی آتشزدگی ،ایک شخص کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ،حادثہ میں 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو بیسمنٹ سے ایک شخص کی لاش ملی، فائر کنٹرول ہے ، آپریشن مکمل ہے ،40 سالہ عادل رسول حادثہ میں جاں بحق ہوا، لاش کو جناح ہسپتال سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔