نیامالی سال، ایل ڈی اے 45 ارب کا بجٹ پیش کریگی

 نیامالی سال، ایل ڈی اے 45 ارب کا بجٹ پیش کریگی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وی سی ایل ڈی اے میاں مرغوب کی زیر صدارت گورننگ باڈی اجلاس میں مالی سال 2025-26 کیلئے 45 ارب روپے کا بجٹ پیش کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق آمدن کا مجموعی ہدف 35 ارب مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت سے قرض کی مد میں 10 ارب لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ایل ڈی اے ذاتی وسائل سے 32 ارب کے اخراجات کی منظوری لے گا، جاری ترقیاتی سکیموں اور نئے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کیے جائینگے ۔ نئے مالی سال میں 8 ارب اضافی آمدن کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ اجلاس میں بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز میں دوبارہ ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کو موجودہ ضروریات اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں