4سال بعد دو لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت، بحالی کا آغاز

4سال بعد دو لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت، بحالی کا آغاز

لاہور (عمران اکبر) 4 سال بعد شہر کی دو لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز ،ڈیڑھ لاکھ سے زائد بند سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔

6 زونز میں 76 کروڑ کی لائٹس کاسامان خریدنے کا عمل مکمل، ابتدائی مرحلہ میں ایک لاکھ سے زائد بند پوائنٹس کی خریداری کا آرڈر دے دیا گیا۔نشتر زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت وبحالی کیلئے 14کروڑ 50لاکھ ،گلبرگ زون میں کیلئے 14کروڑ 90لاکھ،راوی زون کیلئے 14کروڑ 27لاکھ ، سمن آباد زون کیلئے 9کروڑ 93لاکھ ، داتا زون کیلئے 15کروڑ 96لاکھ اورشالامار زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 4کروڑ 50لاکھ رکھے گئے ہیں۔ کمشنر وڈی سی لاہور موسیٰ رضا کا کہنا ہے لائٹس لگانے کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں