منہاج القرآن کا استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلو س کل نکالاجائیگا
لاہور (سیاسی نمائندہ) تحریک منہاج القرآن لاہور(عزیز بھٹی ٹائون) کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس 25 اگست 2025 (پیر) کو شام 6:30بجے نکالا جائے گا۔۔۔
جلوس کی قیاد ت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کرینگے۔ عزیز بھٹی ٹاؤن پی پی 156 اور 148سے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس کے تمام راستوں کو بینرز، رنگ برنگی جھنڈیوں، غباروں، اسم محمد ؐ کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی۔