پارسل خراب کرنے پر پی ایم جی پی او کیخلاف ہرجانے کادعویٰ

پارسل خراب کرنے پر پی ایم جی پی او کیخلاف ہرجانے کادعویٰ

لاہور( کورٹ رپورٹر)صارف عدالت میں پارسل خراب کرنے اور وقت پر نہ پہنچانے پر پوسٹ ماسٹر جی پی او آفس کے خلاف 2لاکھ 3ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

دھرم پورہ لاہور کی رہائشی خاتون نے ایڈیشنل سیشن جج یاسر ندیم رزاق کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے ،دعویٰ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے پارسل منگوایا، لیکن پارسل سہی سلامت نہ ملا،جب پارسل پہنچا تو کھلا ہوا تھا اور قیمتی اشیا غائب تھیں،عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں