خدمت خلق میں سندس فاؤنڈیشن کی شاندار خدمات :ڈی جی پیمرا

خدمت خلق میں سندس فاؤنڈیشن  کی شاندار خدمات :ڈی جی پیمرا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پیمرا عائشہ منظور وٹو نے کہا ہے کہ انسانیت کو بچانے اور خدمت خلق کے شعبے میں سندس فاؤنڈیشن شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

 میں سمجھتی ہوں کہ یہ ادارہ حقیقی معنوں میں ان معصوم جانوں کی زندگی بچانے کا کام کر رہا ہے جو تھیلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔سندس فاؤنڈیشن لاہور کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں 10 ہزار سے زائدتھیلیسیمیا کے مریض زیر علاج ہیں جنہیں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں