ملزموں سے کروڑوں کی 71کلو ہیروئن برآمد :ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے تھانہ نارتھ کینٹ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے۔۔۔
خفیہ اطلاع پر بین الاضلاعی 2 منشیات ڈیلر شاہد حمید اور ہارون کو گرفتار کر کے ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 71 کلو ہیروئن، 33 کلو آئس، 6 کلو افیون، 8 سو گرام ویڈ برآمد کر لی ،رواں ماہ میں کینٹ پولیس نے مجموعی طور پر 212 منشیات فروش گرفتار کیے جن سے 93 کلو چرس، 22 کلو آئس،6 کلو ہیروئن، 747 لٹر شراب برآمد ہوئی۔