راوی کو سیلاب سے بچانے کے منصوبے تعطل کاشکار

راوی کو سیلاب سے بچانے کے منصوبے تعطل کاشکار

لاہور (شیخ زین العابدین)دریا راوی، جسے سیلاب سے بچانے اور آباد کرنے کے بڑے منصوبے سامنے آئے لیکن ابھی تک پایۂ تکمیل کو نہ پہنچ سکے۔

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے بعد جھیل، بیراج اور رٹیننگ وال جیسے منصوبے تو بنائے گئے ، مگر عملی طور پر تعطل کا شکار ہیں۔اگست 2020 میں اُس وقت کے وزیر اعظم نے نئے شہر کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے رٹیننگ وال بنانے کا حکم دیا،لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود یہ دیوار مکمل نہ ہو سکی۔راوی فرنٹ منصوبے میں ایک جھیل بھی بننی تھی جس میں 271 ارب لٹر پانی محفوظ کرنے کی صلاحیت ہونی تھی۔ اس جھیل کے ذریعے لاہور کی روزانہ تین ہزار کیوسک پانی کی ضرورت پوری کی جا سکتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں