واسا کی شہر کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے ہنگامی حکمت عملی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)مون سون بارشوں اور دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے باعث لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ واسا نے شہر کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ہنگامی حکمت عملی اپنالی۔
راوی کا پانی شہر میں داخل نہ ہو، اس کے لیے چار ڈرینج سٹیشنز کو فعال کر دیا گیا۔ ان سٹیشنز پر دھاتی گیٹس اور ہیوی پمپس نصب ہیں، جو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر آپریشنل ہو سکیں گے ۔واسا حکام کے مطابق کئی سال بعد ان گیٹس اور پمپس کو رواں برس مکمل طور پر فعال کیا گیا ہے۔