پرائم ہیلتھ کیئر ہسپتال جوہر ٹاؤن ایک مثالی ادارہ :جہاں آرا وٹو
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو نے کہا ہے کہ زریا بیگم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا پرائم ہیلتھ کیئرہسپتال جوہر ٹاؤن ایک مثالی ادارہ ہے۔۔۔
جہاں عالمی معیار کی طبی سہولیات عوام کو بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں ،یہ سہولیات بالخصوص زچہ وبچہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔وہ اپنے دورہ پرائم ہیلتھ کیئرہسپتال کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کے کام کو قابلِ ستائش قرار دیا۔