سیلاب ،محکمہ صحت و آبادی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیلابی صورتحال پر محکمہ صحت و آبادی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
خواجہ عمران نذیر کی محکمہ صحت و آبادی کی ٹیموں کو 24/7 الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔تمام سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس حضرات کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ خواجہ عمران نذیر نے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔