نومولود کی لاش کوڑے کے ڈرم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقہ میں کوڑے کے ڈرم سے نومولود بچے کی لاش کا معمہ حل،انویسٹی گیشن پولیس نے لاش پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے گلشن راوی کے علاقے میں کوڑے دان سے نومولود کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی گزشتہ روز انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔