وحدت کالونی :گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر) وحدت کالونی کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت علی سلمان کے نام سے ہوئی، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے موقع پر کار سوار کو قابو کر لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ڈرائیور سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔