محکمہ جیل خانہ جات کے 5 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 5 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل لاہور ریجن نوید رؤف کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی (انسپکشن)انسپیکٹوریٹ جیل تعینات ،ڈی آئی جی جیل ملتان ریجن محسن رفیق کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی لاہور ریجن تعینات ،ڈی آئی جی جیل سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل جیل (انڈسٹریز)کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، ڈی آئی جیل جیل ، ڈی جی خان ریجن اسد جاوید وڑائچ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی جیل ملتان ریجن اور سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی احمد نوید گوندل کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی جیل ڈیرہ غازی خان ریجن تعینات کر دیا گیا۔