ذیابیطس میں پاکستان کاپہلا، موٹاپے میں پانچواں نمبر

ذیابیطس میں پاکستان کاپہلا، موٹاپے میں پانچواں نمبر

لاہور(بلال چودھری)پاکستان دنیا میں ذیابیطس میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے جبکہ موٹاپے میں نمبر پانچ پر ہے ،پاکستان میں بچوں میں بھی ذیابیطس اور موٹاپے کے شکار بچوں میں خطرناک حد تک اضافہ جاری۔۔۔

 پیڈیاٹرک اوبیسٹی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چالیس فیصد بچے زیادہ وزن کا شکار جبکہ پنجاب میں پرائمری سکول جانے والے 16 فیصد یعنی ایک کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں ،پاکستان میں مجموعی طور پر 28 فیصد بچے موٹاپے جبکہ 21 فیصد بچے زیادہ وزن کا شکار ہیں بریاٹک سرجن پروفیسر معاذالحسن کا کہنا ہے کہ 2050 میں ہر چوتھا بچہ ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار ہو گا جس سے ذیابیطس سمیت دیگر مہلک بیماریوں جنم لے گئی اور انکی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ ذیابیطس اور موٹاپے کو کنٹرول کیا جاسکے۔پاکستان میں نوجوانوں میں بھی ذیابیطس اور زیادہ وزن میں تیزی سے اضافہ جاری ہے ، 2000 میں پاکستان میں 88 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار تھے۔ جبکہ 2024 تک پاکستان میں یہ تعداد تین کڑور 45 لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں