رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6، دوسرا 13 نومبر سے شروع

رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6، دوسرا 13 نومبر سے شروع

لاہور/رائیونڈ(آئی این پی)رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ6نومبر سے شروع ہوگا جسکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں افرادشریک ہونگے۔

سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6نومبر کو بعدا زنمازِ عصررائیونڈ سند روڈ پر وسیع و عریض میدان میں شروع ہوگااور9نومبرکودعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا،پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی صوبہ سندھ کے تمام اضلاع (علاوہ کراچی) راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع ، لیہ، مظفر گڑھ، بھکر، کرک سے زائرین شرکت کرینگے جبکہ دوسرا مرحلہ 13نومبر کو شروع ہوگااور 16نومبر کودعا پر اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم ،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے افراد شرکت کرینگے ۔محکمہ ریلوے اس موقعہ پرخصوصی ٹرینیں چلائے گا ،اجتما ع ایام میں تمام نان سٹاپ ٹرینیں رائیونڈ جنکشن پر رکیں گی ،وزیر اعلی ٰنے شرکائے اجتماع کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں