سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ ، گاڑیوں کیلئے پارکنگ بنانے کی ہدایت

سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ ، گاڑیوں کیلئے پارکنگ بنانے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز آزادی چوک، لاری اڈہ، دو موریہ پل، ریلوے سٹیشن کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ان علاقوں میں مجوزہ ڈیزائن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور گاڑیوں کے لیے پارکنگ بنانے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔ریلوے سٹیشن کے سامنے شاندار پارکنگ ایریا اور گرین ایریا کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ریلوے سٹیشن کے اطراف سے تجاوزات و گندگی کا خاتمہ ہو گا۔ریلوے سٹیشن کے اطراف گندگی ،دیواروں کا خاتمہ اور املاک کے فساڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں