سب ڈویژن کیساتھ بل جمع کرنیوالادکاندارلاکھوں لیکرغائب
صارفین کومشکلات کاسامنا ، ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن کیخلاف مقدمہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کی کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن کے صارفین کے ساتھ بڑا فراڈ سامنے آ گیا ،سب ڈویژن کے ساتھ بل جمع کرنیوالا دکاندار لاکھوں روپے لے کر غائب ہوگیا ، الطاف پارک کے رہائشی کامران علی کی مدعیت میں تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج ،مقدمہ ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید کے خلاف درج ہوا ،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لیسکو عملے نے سب ڈویژن کے سامنے والی دکان سے بل جمع کرانے کا کہا، لیسکو کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن کا عملہ بلوں کی مینوئل اقساط کرتا تھا،مینوئل اقساط کے باعث بل بینکوں کے سسٹم میں اپڈیٹ نہیں ہوتے تھے ، صارفین ایزی پیسہ اور جیز کیش فرنچائز پر بل ادا کرتے رہے ،دو ماہ بعد صارفین کو پتہ چلا کہ ان کے بل جمع ہی نہیں ہوئے ، فراڈ کے بعد صارفین کو بجلی منقطع ہونے اور جرمانوں کا سامنا ،ذرائع کے مطابق متعدد صارفین لاکھوں روپے کے نقصان کا شکار ہو گئے ، بل اقساط کا کوئی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں موجود نہیں،صارفین نے الزام عائد کیا کہ لیسکو اہلکار دکاندار کے ساتھ مبینہ ملی بھگت میں ملوث ہیں، متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔