انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمہ گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، انسانی سمگلنگ اور ۔۔۔
ویزا فراڈ میں ملوث ملزمہ گرفتار کرلی گئی ،گرفتار ملزمہ کی شناخت سفینہ نثار کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمہ کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزمہ نے اپنے شوہر میاں نثار کی ملی بھگت سے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دیکر 45لاکھ روپے بٹورے ، ملزمہ کے قبضہ سے جعلی سٹمپیں ، شہریوں کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ۔