دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے سسٹم کو بدلنے کی ضرورت:گورنر
لاہور(خبر نگار)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے سسٹم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کیلئے جامعات کواپناکردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔
وہ پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام تین روزہ ‘صحافی سمٹ 2025’کی افتتاحی تقریب سے الرازی ہال میں خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پروزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی محمد علی،سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے صحافت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری آ سکتی ہے۔