سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت پر عملدرآمد نہ کرایا جا سکا

 سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت پر عملدرآمد نہ کرایا جا سکا

پرچون میں چینی 179کی بجائے 190روپے فی کلو تک فروخت

لاہور (کامرس رپورٹر سے ،این این آئی) پرچون دکانوں پرسرکاری ریٹ کے مطابق چینی کی فروخت پر عملدرآمد نہ کرایا جا سکا، شہر کی اکثر دکانوں پر چینی 179 کی بجائے 190 روپے تک فی کلو فروخت ہو رہی ، درآمدی چینی اور کرشنگ سیزن آنے پر شوگر ملز ریٹ کم ہونے لگے ،پرچون مارکیٹ میں چینی 190روپے کلو تک فروخت ہو رہی ،چند روز قبل یہ 200 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی ،پرچون مارکیٹ کیلئے سرکاری ریٹ 179 روپے کلو مقرر ہے ۔ہول سیل مارکیٹ میں نرخ 177سے 179 روپے فی کلو ہیں،شوگر ملز ریٹ میں چند روز میں 5 روپے فی کلو تک کمی ہو چکی،مختلف شوگر ملز کا ریٹ 170سے 173 روپے فی کلو رہ گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سال بھر میں سرکاری ریٹ پر چینی دستیاب نہیں ہوئی اب بھی یہی صورتحال ہے ۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے کرشنگ سیزن کی تاریخ 15 نومبر مقرر کی تھی لیکن پنجاب کی 41 میں سے صرف 5 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں