ڈی سی کی زیر صدارت قصور آرکائیوز پراجیکٹ پر اجلاس
قصور کی تاریخ کو محفوظ شکل دینا آئندہ نسلوں کیلئے قیمتی تحفہ ہوگا:عمران علی
قصور(نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ قصور کی تاریخ کو محفوظ بنانے کیلئے متحرک، ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت قصور آرکائیوز پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ودیگر متعلقہ افسروں کی شرکت۔ ڈی سی نے منصوبہ کو قصور کی شناخت، تاریخ ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے فروغ کیلئے سنگ میل قراردیا اورمنصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہارکرتے کہا قصور کی صدیوں پر محیط تاریخ کو محفوظ شکل دینا آئندہ نسلوں کیلئے قیمتی تحفہ ہوگا۔ قصور آرکائیوز کی تکمیل سے مقامی و عالمی محققین کو قصور کی تاریخ، ثقافت اور سماجی ارتقاپر مستند اور جامع ڈیجیٹل ذخیرہ دستیاب ہو گا۔