ڈاکٹروں اور سٹاف کو سروس ڈلیوری میں بہتری کی ہدایت

ڈاکٹروں اور سٹاف کو سروس ڈلیوری میں بہتری کی ہدایت

چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن کا ٹی ایچ کیو سانگلہ ہل کا دورہ،سہولیات کاجائرہ

لاہور(آئی این پی) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ سابق گورنر گلگت بلتستان و سابق وفاقی وزیر چودھری برجیس طاہر اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔بریگیڈیئر بابر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں ادویات کا سٹاک دستیاب ہے ، تاہم انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام ضروری ادویات بغیر کسی رکاوٹ کے ملنی چاہئیں۔بریگیڈیئر بابر نے ہسپتال میں ایکسرے ، لیبارٹری، ڈرگ سٹور اور ایمرجنسی کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لیے نئی مشینری، اضافی عملہ اور جدید آلات کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی بات چیت کی اور انہیں مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے ، وقت کی پابندی اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں