پنجاب میں تھری وہیلز الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح

پنجاب میں تھری وہیلز الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح

الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ پنجاب میں لگانے کی کوششیں جاری :شافع حسین

لاہور(آن لائن) پنجاب میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے رائیونڈ میں الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح کیا اور الیکٹرک رکشوں کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ صوبے کی ای وی پالیسی جلد جاری کی جا رہی ہے جبکہ انوائرمنٹ کریڈٹ پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے ۔

چین سے ایک ہزار الیکٹرک بسیں منگوائی گئی ہیں اور کوشش ہے کہ ان بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں قائم ہو۔ ان کے مطابق الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی اور سموگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔سیالکوٹ میں 1400ایکڑ بنجر اراضی پر انڈسٹریل اسٹیٹ کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں جبکہ بزنس فیسلی ٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار بھی مزید شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں