زیرِ زمین پانی کی گرتی سطح سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

 زیرِ زمین پانی کی گرتی سطح سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

بارشی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گلبرگ میں جدید گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فعال

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں زیرِ زمین پانی کی گرتی سطح اور ہر سال شدید اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر  واسا لاہور نے گلبرگ میں3بڑے مقامات لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک پارک میں ریچارج ویلز تعمیر کر کے سسٹم کو آپریشنل کر دیا۔یہ جدید ریچارج ویلز بارشی پانی کو ضائع ہونے کی بجائے زمین میں محفوظ کرنے کا تیز ترین طریقہ ہیں جنکی مدد سے زیرِ زمین پانی کی سطح کو مستحکم رکھنے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ہر ریچارج ویل کی یومیہ گنجائش 8 ہزارگیلن رکھی گئی ہے جو شہر کے واٹر ریچارج سسٹم میں غیر معمولی اضافہ ہے ۔ پی ایچ اے ترجمان کے مطابق لاہور میں مزید مناسب گرین بیلٹس کا انتخاب کیاجارہا ہے تاکہ ریچارج پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جا سکے ۔یہ پراجیکٹ صوبہ بھر میں توسیع پائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں