ڈولفن سکواڈ : 36 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

 ڈولفن سکواڈ : 36 چوری  شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈولفن سکواڈ نے 24 گھنٹوں کے دوران 36 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق تمام برآمد شدہ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا چیک کیا گیا جو چوری کا نکلا ان میں سے 12 موٹرسائیکلیں قانونی کارروائی ۔۔۔

مکمل ہونے کے بعد سپرداری پر اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ جعلی نمبر پلیٹ کی حامل 18 موٹرسائیکلوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔ڈولفن سکواڈ نے مختلف مقامات سے برآمد ہونے والی 6 چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو متعلقہ تھانوں کے حوالے بھی کیا جبکہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے ڈولفن سیکٹر انچارجز کے سپرد کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں