فصلوں کی آگ بجھانے کے نظام مؤثر بنانے کافیصلہ
لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسٹبل برننگ کے لیے فائر فائٹ باؤزرز لانچ پنجاب میں اسٹبل برننگ میں 70 فیصد ڈرامائی کمی -۔۔۔
67 کوئیک ریسپانس یونٹس سرگرم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں فیلڈ آپریشن حکمتِ عملی نے فصلوں کی آگ بجھانے کے نظام کو پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر بنا دیا ہے ، سیکرٹری ماحولیات سولت سعید کہتی ہیں کہ موٹرویز اور زرعی اضلاع میں قائم کوئیک ریسپانس یونٹس نے سینکڑوں ایکڑ پر لگی آگ کو چند منٹوں میں کنٹرول کیا گیا فوری رسپانس نے دھوئیں کے اخراج میں نمایاں کمی پیدا ہوئی ،4×4 طاقتور ٹریکٹرز، 6 ہزار لیٹر کے واٹر باؤزر اور 120 میٹر تک پھینکنے والی ہائی پریشر واٹر گنز نے مشکل ترین علاقوں میں بھی آگ کو پھیلنے سے پہلے روک لیا - شیخوپورہ میں سب سے زیادہ 22 کوئیک ریسپانس یونٹس کی تعینات کئے گئے جبکہ گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 8-8، فیصل آباد میں 6، قصور و حافظ آباد میں 7-7، سیالکوٹ میں 5 اور ننکانہ صاحب میں 4 مراکز کے ذریعے تمام ہاٹ سپاٹس مکمل طور پر کور کررہے ہیں ۔