اربوں کی لاگت سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنیکا فیصلہ
سنگل فیز نیو کنکشنز کے لیے دی گئی سینکڑوں درخواستیں التوا کا شکار15 روز میں 2474نادہندگان سے 6کروڑ 13لاکھ کے واجبات جمع
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے لیسکو کے لئے چار ارب روپے کے قرض کی منظوری دے دی، لیسکو نے اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق ایشین ترقیاتی بینک نے لیسکو کے لیے 4 ارب روپے کے قرض کی منظوری دے دی ،لیسکو نے چار ارب روپے کے قرض کی مدد سے ایک لاکھ تیس ہزار میٹرز خریدنے کا آغاز کیا ہے ،ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر سات ہزار تھری فیز کنکشنز بھی سمارٹ میٹرز پر منتقل ہوں ۔ادھر لیسکو میں سنگل فیز میٹرز بحران شدت اختیار کر گیا،تیاری سے قبل سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے فیصلے نے صارفین کو پریشان کردیا،لیسکو ریجن میں سنگل فیز نیو کنکشنز کے حصول کے لیے دی گئی سینکڑوں درخواستیں التوا کا شکار ہوگئیں ۔دریں اثنا لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری،یکم نومبرسے 15نومبر 2025 کے دوران2 ہزار 474 سے زائد نادہندگان سے 6 کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار سے زائد کے واجبات کی وصولی کر لی گئی۔