زونل دفتر میں ایف آئی اے کا امیگریشن انفارمیشن آفس قائم

زونل دفتر میں ایف آئی اے کا امیگریشن انفارمیشن آفس قائم

صرف مطلوبہ دستاویزات نہ رکھنے والوں کوآف لوڈ کیا جاتا:ڈائریکٹر ایف آئی اے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )زونل دفتر لاہور میں ایف آئی اے کا خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کر دیا گیا۔شہریوں کو امیگریشن قوانین ، دستاویزات کی تصدیق بارے معلومات فراہمی کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثنا ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن (ر)علی ضیا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے بارے خبریں بے بنیاد ہیں، صرف انہی مسافروں کوآف لوڈ کیا جاتاہے جو مطلوبہ دستاویزات نہ رکھتے ہوں یا جن دستاویزات پر اعتراض ہو۔ایف آئی اے  آفس میں پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ انسانی سمگلرز بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں