چائلڈ ہارٹ ، ستمبرتک نجی ہسپتالوں میں 2235آپریشن
نجی ہسپتالوں کو ایک ارب 9کروڑ 14لاکھ روپے ادا کردیئے گئے :رپورٹ
لاہور (بلال چودھری )وزیراعلی ٰپنجاب کا چائلڈ ہارٹ سرجری پروگرام کی تفصیلات سامنے آ گئیں ،کس ہسپتال نے کتنی سرجریز اور رقم وصول کی، اعدادوشمار سامنے آگئے ،رواں برس ستمبر تک نجی ہسپتالوں میں 2235بچوں کی کارڈیک سرجری کی گئی ،نجی ہسپتالوں کو ایک ارب 9کروڑ 14 لاکھ روپے ادا کردیے گئے ،سرکاری ہسپتالوں میں 4876 بچوں کی کارڈیک سرجریز کی گئیں ،سرکاری ہسپتالوں کو 7کروڑ 20لاکھ روپے ادا کیے گئے ،سرکاری ہسپتالوں نے نجی ہسپتالوں کی نسبت 118فیصد زائد سرجریز کیں، سب سے زیادہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں 1581آپریشن، 1کروڑ 80لاکھ ادا کیے گئے ،نجی ہسپتالوں میں شریف میڈیکل سٹی میں سب سے زیادہ 427 سرجریز کی گئیں، شریف میڈیکل سٹی کو 22کروڑ 78لاکھ روپے ادا کیے گئے ، 11نجی ہسپتالوں، 6 سرکاری ہسپتالوں نے وزیراعلی ٰپنجاب چائلڈ ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت کام کیا۔