سڑکوں کی بحالی ،31سکیمیں مکمل ، 41کی تکمیل کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی صوبہ بھر میں روڈ ریسٹوریشن کی 31 سکیمیں مکمل، 41 سکیموں پر کام جاری ہے ،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو افسران کی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، مری، حافظ آباد، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہوال میں 31 شاہراہوں کو مکمل کر دیا گیا،صوبائی وزیر نے 41 سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصوبوں کے علاوہ روڈ ریسٹوریشن پروگرام پر کام تیزی سے جاری ہے ، ہر شہر میں شاہراہوں کو بہتر کیا جا رہا ہے ۔