ون ڈش خلاف ورزی‘میزبان کو 20ہزار شادی ہال مالک کو 30ہزار جرمانہ

ون ڈش خلاف ورزی‘میزبان کو 20ہزار شادی ہال مالک کو 30ہزار جرمانہ

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)کھڈیاں خاص میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر میزبانوں کو 20ہزار جبکہ شادی ہال مالک کو 30ہزار روپے جرمانہ کردیا۔۔۔

 پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں شادی ہالز کے اوقات کار اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چودھری جمیل احمد نے تقریب کے دوران خلاف ورزی کرنے والے گھر والوں کو 20 جبکہ شادی ہال مالک کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا تھا شادی کی تقریبات کے اوقات کار اور ون ڈش پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ، شادی ہال مالکان کو وارننگ دی ہے وہ حکومتی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں