گلشن راوی سے بابو صابو تک سڑک کا توسیع پلان تیار

 گلشن راوی سے بابو صابو تک سڑک کا توسیع پلان تیار

سڑک کو دونوں اطراف تین تین لین تک بڑھانے کی تجویز دے دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی ٹریفک کو ریلیف دینے کے لیے ایک اور اہم منصوبہ ، ایل ڈی اے نے گلشن راوی سے بابو صابو تک سڑک کی توسیع کا حتمی پلان تیار کر لیا ہے ۔ منصوبہ اب وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے منتظر ہے ، جس کے لیے متعلقہ سمری بجٹ تجاویز کے ساتھ ارسال کر دی گئی ہے ۔ 1.8 کلومیٹر طویل اس سڑک کو دونوں اطراف تین تین لین تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس وقت گلشن راوی تا بابو صابو سروس روڈ کی چوڑائی صرف 4.5 میٹر ہے ، جس کی وجہ سے روزانہ گاڑیوں کی طویل قطاریں معمول بن چکی ہیں۔اس سے قبل یہ حصہ دراصل اُس وقت نظر انداز ہو گیا تھا جب بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور کی تعمیر کی جا رہی تھی۔ اب نئی توسیعی سڑک کو اسی کوریڈور کے ساتھ جوڑ کر ٹریفک کے بہاؤ کو نمایاں حد تک بہتر بنایا جائے گا۔منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 38 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی، جس پر دو ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں