رواں سال پولیس افسروں اہلکاروں پر 96مقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں رواں سال مختلف تھانوں میں پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مجموعی طور پر 96 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے 167 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ درج مقدمات میں 3 انسپکٹر، 17 سب انسپکٹر (ایس آئی) اور 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شامل ہیں، جبکہ 124 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی مختلف الزامات کے تحت نامزد کیے گئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمات زیادہ تر مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر قائم کیے گئے ۔