اعلیٰ رینک کیخلاف سزا کے اعلان سے فوج کا وقار بحال ہوا: صمصام بخاری

اعلیٰ رینک کیخلاف سزا کے اعلان سے  فوج کا وقار بحال ہوا: صمصام بخاری

لاہور(سیاسی نمائندہ) فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چودہ سال قید با مشقت کی سزا سنائے جانے پر استحکام پاکستان پارٹی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے۔

کہ اس فیصلے سے نہ صرف عوام میں پاک فوج کا اعتماد اور وقار بحال ہوا ہے بلکہ یہ فیصلہ عسکری تاریخ کے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے آئندہ کا لائحہ عمل واضح ہو گیا ہے ۔ آئی پی پی کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی آرمی کورٹس کے اس فیصلے کی بھر پور تائید اورپذیرائی کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں