خصوصی افراد کیساتھ فراڈ کیس کی منسوخی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

 خصوصی افراد کیساتھ فراڈ کیس  کی منسوخی کی درخواست پر  فریقین سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے گونگے بہرے افراد کے ساتھ مبینہ کروڑں روپے فراڈ کیس کی منسوخی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

 درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپیشل افراد کے ساتھ فراڈ درخواست گزار نے نہیں کیا، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ،عدالت مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ، مدعی کے وکیل عمران بھٹہ نے بتایا کہ ملزم پر گونگے بہرے افراد کے ساتھ مبینہ کروڑوں روپے کا فراڈ کا الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں