پنجاب پولیس اورنیشنل ہائی وے پولیس میں معاہدہ
لاہور(کرائم رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ شاہراہوں کے ویژن کے تحت پنجاب پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان مسافروں کی سیفٹی اور سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے اہم ایم او یو طے پا گیا ہے ۔
آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سعد اختر بھروانہ نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق دونوں فورسز مشترکہ سیفٹی آپریشنز، ہاٹ لائن رابطہ اور رئیل ٹائم انٹیلی جنس شیئرنگ کے تحت قومی شاہراہوں پر مربوط سکیورٹی یقینی بنائیں گی۔