تعلیمی بورڈ کے سابق چیئرمین شفقت ساہی سپرد خاک
لاہور (نامہ نگار خصوصی) تعلیمی بورڈ کے سابق چیئرمین ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر شفقت ساہی کو گزشتہ روز سن فلاور سوسائٹی جوہر ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ سن فلاور سوسائٹی کے سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ سول حکام ،وائس چانسلرز ،تعلیمی، صحافتی و سیاسی شعبہ کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا آج ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔