کسانوں کو سبسڈی پر زرعی مشینری فراہمی کیلئے قرعہ اندازی
قصور(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو کی زیرصدارت پنجاب حکومت کے ایگری فارم میکنائزیشن پروگرام کے تحت کسانوں کو سبسڈی پر زرعی مشینری فراہم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب میں گروپ ون کے تحت 349امیدواروں کی درخواستوں کو منظور کیاگیا جس میں سے 190کسان بھائیوں کو بذریعہ قرعہ اندازی زرعی مشینی آلات فراہم کیے جائیں گے جبکہ باقی کومرحلہ وار قرعہ اندازی کے تحت زرعی مشینی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گروپ ٹو میں 65امیدواروں کو منتخب کرکے 41کسان بھائی بذریعہ قرعہ اندازی زرعی مشینی آلات حاصل کرنے کے اہل قرار پائے ۔
مذکورہ پروگرام میں کسانوں کیلئے سبسڈی ماڈل 60 فیصد حکومت،40 فیصد کسان کا شیئر ہوگا۔