پسماندہ علاقوں کو بدلنے کی ذمہ داری میرے اور آپکے سر،ملک رشید احمد
قصور(نمائندہ دنیا)وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی حالت کو بدلنے کی ذمہ داری میرے اور آپ پر ہے ،یہاں نئے ادارے قائم کیے جائیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے چائنیز قونصل جنرل زاؤ شیریں کی کھائی آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخاں، ملک احمد سعیدخاں نے بھی شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے ملک رشیداحمدنے کہاکہ ہماری حکومت نے دوسالوں میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ملک کو تباہی کے دہانے پر لے کر جانے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ سپیکر ملک محمد احمد نے کہا آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔ تقریب میں مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔