نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں پیسی کانفرنس کاآغاز

نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں پیسی کانفرنس کاآغاز

ماہرین، سرجنز اور کنسلٹنٹس کانفرنس میں لیکچرز اور پریزنٹیشنز دیں گے

لاہور (خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی نے خواتین کی صحت کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطح کی میڈیکل کانفرنس کا انعقاد کیا ہے ۔ نواز شریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں دوسری پیسی کانفرنس برائے آبسٹیٹرکس و گائناکولوجی کا اج سے آغاز ہوگا۔ یہ تین روزہ بین الاقوامی معیار کی کانفرنس 13، 15 اور 16 دسمبر کو ہسپتال کے شیر عالم محسود آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کا آغاز 13 دسمبر بروز ہفتہ پری کانفرنس سیشن سے ہوگا جبکہ 15 دسمبر کو اناوگرل (افتتاحی) سیشن منعقد ہوگا جس میں نامور میڈیکل پروفیسرز اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ ملک کے ممتاز گائنی ماہرین، سرجنز اور کنسلٹنٹس کانفرنس میں لیکچرز اور پریزنٹیشنز دیں گے ۔ اس دوران جدید سرجیکل سکلز اور لیٹسٹ میڈیکل ریسرچ پر خصوصی سیشنز بھی منعقد ہوں گے ۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد سوشل سکیورٹی کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ میں جدت لانا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں