چکن ایک ہی روز 29روپے کلو مہنگا، صارفین پریشان
اضافے کے بعد گوشت 475روپے کلو ہوگیا، انڈے 354کی درجن
لاہور (آن لائن) مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، جس سے صارفین شدید پریشان ہیں۔ دو روز کے دوران برائلر گوشت فی کلوگرام 29 روپے مہنگا ہو گیا،معمولی 7 روپے کی کمی بھی صارفین کے لیے قابلِ قبول نہیں رہی۔اس وقت برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 300 روپے جبکہ پرچون قیمت 324 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے ۔ صارفین نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایک پیٹی انڈے میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی۔ ایک درجن انڈے کی قیمت 354 روپے ہو گئی، جو پچھلے نرخ سے 1روپے زیادہ ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر شدید مالی دباؤ ڈال رہی ہیں اور حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔