نجی سکولوں کے اساتذہ ، طلبہ کو گوگل ٹیک سرٹیفکیشن کرانیکافیصلہ

نجی سکولوں کے اساتذہ ، طلبہ کو  گوگل ٹیک سرٹیفکیشن کرانیکافیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کو جدید گوگل ٹیک سرٹیفکیشن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

 محکمہ کے مطابق جدید کمپیوٹر لیبز رکھنے والے نجی سکولوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ لاہور سمیت تمام ایجوکیشن اتھارٹیز نجی سکولوں کی نامزدگیاں بھجوائیں گی۔ابتدائی مرحلے میں 25 ہزار سے زائد اساتذہ اور طلبہ کو جدید آئی ٹی اور گوگل ٹیکنالوجیز کی سرٹیفکیشن فراہم کی جائے گی۔اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت 1 لاکھ سے زائد سرکاری اساتذہ اور طلبہ کو بھی گوگل ٹیک سرٹیفکیشن کرائی جا چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں