کریم بلاک انڈر پاس ، فلائی اوور کا منصوبہ تعطل کا شکار

کریم بلاک انڈر پاس ، فلائی اوور کا منصوبہ تعطل کا شکار

عملی کام شروع ہوسکا نہ ہی اراضی کی خرید و فروخت کی اجازت مل پائی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے مصروف ترین علاقے اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک میں پر انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ تاحال تعطل کا شکار،عملی کام شروع ہو سکا نہ ہی اراضی کی خرید و فروخت کی باضابطہ اجازت مل پائی، جسکے باعث متاثرہ علاقوں میں بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے ۔ وحدت روڈ پر دو دو لین پر مشتمل فلائی اوور جبکہ مولانا شوکت علی روڈ پر کریم بلاک کی جانب دو دو لین کا انڈر پاس تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 8 کنال اراضی ایکوائر کی جانا تھی تاہم تمام تر پلاننگ، نقشہ سازی اور سیکشن فور نفاذ کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے کریم بلاک فلائی اوور اور انڈر پاس کی حتمی اجازت نہ مل سکی۔ اس تاخیر پر اقبال ٹاؤن کے مختلف موضع جات میں اراضی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جہاں زمین کی خرید و فروخت معطل ہونے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں